امریکا میں سیاہ فام مسلمان خاتون جج نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ کیرولن کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
نیویارک کی سول عدالت میں کیرولن واکر نے بائبل کے بجائے قرآن پاک پر حلف اٹھانے کو ترجیح دی۔
امریکا
اور بیشتر مغربی ممالک میں سیاستدان اور عدالتی ارکان اپنے عہدوں کے لیے عیسائی مذہب کی مقدس کتاب بائبل پر حلف لیتے ہیں تاہم جج کیرولن واکر نے مسلمان ہونے کی وجہ سے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔
کیرولن کا کہنا ہے کہ امریکا میں تمام لوگوں کو مذاہب، رنگ و نسل کے بغیر یکساں حیثیت دی جاتی ہے۔